پارٹی ٹکٹ اپلائی کر دی ہے ۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا آبائی شہر آنے پر کارکنوں سے خطاب

اتوار جون 00:20

سیالکوٹ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو میرے خلاف نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے شہر سیالکوٹ آنے پر جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر میں اپنے شہریوں کا شکر گزار ہوں۔ سپریم کورٹ میں میرے حق میں فیصلہ آنے پر ملک بھر سے وٹس ایپ ، ٹویٹر اور ایس ایم ایس سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

یہ سب عوامی محبت اور وابستگی کا نتیجہ ہے ۔ 25 جولائی کو عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے جس کے لئے پارٹی ٹکٹ اپلائی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے اور شہریوں کی دعاؤں سے اس الیکشن میں حصہ لوں گا ۔

اہلیان شہر اقبال28 سال سے مجھ پر اعتماد کر رہے ہیں جس سے میں اپنے آپ کو مطمئن پاتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیںاور پراسس کا حصہ بن رہے ہیں جو قانون کا تقاضا ہے ۔ دعا ہے کہ محمد نواز شریف بھی خوش اسلوبی اور اللہ کی مہربانیوں سے اس سارے پراسس سے کامیاب ہوں۔