خواجہ آصف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ میں عوامی عدالت میں بھی سرخرو ہو گی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)

اتوار 3 جون 2018 00:20

سیالکوٹ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید شجاعت علی پاشا نے کہا ہے کہ سیالکوٹ مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے ۔ خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) متحد اور منظم ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلہ پر خواجہ محمد آصف کو اہل قرار دینے اور الیکشن میں حصہ لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی قیادت میں سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔

خواجہ محمد آصف عوامی اور سیاسی لیڈر ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ عوام کی خدمت کیلئے گزارا ہے ۔ہمیں ان کی قیادت میں فخر ہے خواجہ محمد آصف سیالکوٹ کے لیڈر اور ہیروہیں جو سیالکوٹ کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ اپنے قائد خواجہ محمد آصف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں پورے ضلع میں کلین سویپ کریگی اور قائد خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔