بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنیوالوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ سابق صوبائی وزیر بلدیات

اتوار جون 00:20

سیالکوٹ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ خواجہ محمد آصف کے حق میں عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے ۔ سپریم کورٹ سے انصاف ملنے پرقوم میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے ۔ خواجہ محمد آصف کو سپریم کورٹ سے انصاف ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں سیالکوٹ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ناقابل تسخیر قلعہ بنائیں گے ۔

قانون اور آئین کی حکمرانی سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

(جاری ہے)

یوٹرن کے ماسٹر مخالفین کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔ دھرنوں ، نعروں اور انتشار کی سیاست اور جھوٹے دعوؤںسے عوام کی خدمت نہیں کی جا سکتی ۔ بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنیوالوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ نام نہاد یوٹرن والے عام آدمی کو معیاری سہولتوں کی فراہمی اورمنصوبوں پر پریشان ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خدمتگار جماعت ہے اور عوامی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم نے 5 سال ایمانداری اور جانفشانی سے قوم کی خدمت کی اور ہم اپنی کارکردگی لے کر عوام کے پاس جائیں گے اور بھاری ووٹوں سے دوبارہ کامیاب ہوں گے ۔