ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 9 افراد کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا

اتوار 3 جون 2018 00:20

سیالکوٹ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 9 افراد کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والی9 افراد کو ایف آئی اے نے ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ افراد غیر قانونی طریقہ سے ترکی گئے تھے جنہیں وہاں کی حکومت نے گرفتار کر کے ڈی پورٹ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :