چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ کی جانب سے خواجہ آصف کی آمد کے موقع پر مٹھائیاں تقسیم ‘ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں

اتوار 3 جون 2018 00:20

سیالکوٹ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے اہم ملاقات کے دوران ضلع سیالکوٹ کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئر پرسن نے کہا کہ سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا مظبوط قلعہ ہے جس میں دراڑ ڈالنا مخالفین کے بس کی بات نہیں ہے ۔

مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔بعد ازاں بلدیاتی نمائندوں سے دوران گفتگو چیئرپرسن حناء ارشد وڑائچ نے خواجہ محمد آصف کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ خواجہ آصف جمہوریت کے ہیرو ہیں۔ وہ ملک و قوم اور سیالکوٹ کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد آصف ہمارے لیڈر ہیں وہ بلاشبہ سیالکوٹ کے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

چیئرپرسن نے کہا کہ قائد خواجہ محمد آصف کی قیادت میںمسلم لیگ ن کی مذید مظبوطی، عوامی ترقی و خوشحالی، سیاسی استحکام اور ووٹ اور ووٹر کے تقدس کی جدوجہد جای رہے گی۔قبل ازیں چیئر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں نے سیالکوٹ آمد پر خواجہ محمد آصف کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے منوں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ کارکنوں نے بھرپورجشن منایا اور خواجہ آصف پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔