سعودی عرب ،جازان ریجن میں شہری دفاع کی حفاظتی آگاہی مہم

اتوار 3 جون 2018 10:20

جازان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سعودی عرب کے جازان ریجن میں شہری دفاع کی حفاظتی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریجنل شہری دفاع کے ڈائریکٹر کرنل علی بن محمد کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کی جانب سے ریجن میں حفاظتی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے یکم رمضان المبارک سے 15 رمضان تک کمیٹی نے 2 ہزار 364 مختلف تجارتی مراکز اور دکانوں کا دورہ کرکے وہاں کی گئی حفاظتی امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کرنل علی کاکہنا تھا کہ شہری دفاع کے اہلکار تجارتی مراکز خاص طورپر ریسٹورانٹ اور ہوٹلوں میں حفاظتی اقدامات کی باریک بینی سے چانچ پڑتال کر تے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایاجاسکے کہ ان مقاما ت پر حفاظتی اقدامات کس نوعیت کے ہیں۔ ٹیموں نے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں پر 55 دکانداروں کو نوٹس جاری کئے جہاں انتظامات انتہائی ناقص تھے جبکہ مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی ہینڈ بلز بھی تقسیم کئے گئے تاکہ لوگوں کو گیس کے استعمال کے دوران ہنگامی حالات پیش آنے پر کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاجاسکے۔