سعودی عرب، جعلی غیر ملکی کرنسی تیار کرنے والا 8 رکنی گروہ گرفتار

اتوار 3 جون 2018 10:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سعودی عرب میں پولیس نے جعلی غیر ملکی کرنسی تیار کرنے والا 8 رکنی گروہ کوگرفتار کر لیا جس میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 8 رکنی جعل ساز گروہ کو گرفتار کر لیا گیا جو جعلی غیر ملکی کرنسی کو اصل ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے سستے داموں ریال سے تبدیل کر تے تھے۔ ملزمان میں 4 سعودی ، 3 سوڈانی اورایک نائیجیری باشندہ شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں جعلی کرنسی اور سعودی ریال بھی برآمد ہوئے۔ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ تحقیقات کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد انکا چالان عدالت میں بھیجا جائے گا۔