ایران کا فوجی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ محفوظ

اتوار جون 10:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ایران کا ایک فوجی طیارہ وسطی شہر اصفہانکے صحرائی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ارامطابق ایران کا ایف 7 لڑاکا طیارہ صحراء حسن آباد کے علاقے جرقویہ میں گر کر تباہ ہوا۔طیارے میں خرابی کے بعد اس میں موجود دونوں ہوابازوں نے پیرا شوٹ کی مدد سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔

(جاری ہے)

جرقویہ کے قائم مقام گورنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے دونوں پائلٹ معمولی زخمی ہیں اور انہیں اصفہان کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایرانی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی اصفہان میں فوجی طیارہ تباہ ہونے اور حادثے میں دونوں ہوابازوں کے بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ ایک ویران علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں دوران پرواز پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی گئی مگر ناکامی پرہوابازوں کو کود کر اپنی جان بچانا پڑی۔

متعلقہ عنوان :