امریکا طننف کے اڈے کو خالی کرے، شام

اتوار جون 10:40

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طنف کے فوجی اڈے سے اپنی فوجیں واپس بلائے۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ دمشق جنوب مغربی علاقے کو باغیوں کے کنٹرول سے بازیاب کرانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

جنوب مغربی شامی علاقے میں قنطیرہ اور دِرعا میں ابھی بھی باغی کنٹرول حاصل کیے ہوئے ہیں۔ روس،، امریکا اور اردن کے درمیان طے پانے والی ایک معاہدے کی وجہ سے یہ علاقہ جنگی حالات سے محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔ امریکا نے واضح کر رکھا ہے کہ اس علاقے میں کسی بھی خلاف ورزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :