مالی میں پرتشدد ہنگا مہ ، متعدد افرادزخمی

اتوار 3 جون 2018 10:40

بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) مالی کے دارالحکومت بماکو میں آئندہ مہینے ہونے والے صدارتی انتخاب میں شفافیت کے مطالبے کے ساتھ کئے جانے والے مظاہرے میں حزب مخالف حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتظامیہ کی پابندی کے باوجود صدر کیئتاکی مخالفت میں حزب اختلاف کی جماعتوںکے اتحاد نے بماکو میں ایک جلوس نکالا۔کیئتا کے مخالفین ان کی پارٹی کے صدر دفتر کے باہر جمع ہوگئے جہاں ان کی پولس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جن میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :