تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

اتوار جون 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) امریکا میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف جن کے نتیجے میں بچے والدین سے بچھڑتے جارہے ہیں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرے کرکے تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کی۔ مظاہرین ایسے بینرز اور پلی کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ایسے تارکین وطن پچوں کی تعداد میں اضافے پر جو اپنے والدین سے بچھڑتے جارہے ہیں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن سے متعلق اپنی غلط پالیسیاں فوری طور پر ختم کریں۔یہ مظاہرے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ اکتوبر سے اب تک تارکین وطن کے سیکڑوں خاندان قانونی کاغذات و کوائف نہ رکھنے کی بنا پر ایک دوسرے بچھڑ گئے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر سے رواں سال اپریل تک تقریبا سات سو بچے اپنے والدین سے بچھڑ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :