روس، اساتذہ کو کیمیائی تجربات مہنگے پڑ گئے

اتوار جون 10:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) روسی شہر ارکتسک کے ایک شاپنگ مال میں بچوں کے لیے تیار کیے جانے والیسائنسی و تجرباتی مرکز میں آتشزدگی سے 5 تا 13 برس کی عمر کے 8 بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اساتذہ کے کیمیاوی تجربے کے دوران بھڑکنے والی آگ کے شعلوں نے پہلے کمرہ ہال کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے بعد شاپنگ مال بھی اس کی زد میں آگیا۔آگ بجھانے والے عملے اور طبی ٹیموں کی مدد سے مال میں موجود 1500 افراد کو باہر نکالا گیا۔روسی حکام نے سیکورٹی فقدان کے جواز میں اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :