ترکی کی پہلی مقامی موٹر گاڑی کی تیاری پر کام شروع

اتوار 3 جون 2018 10:40

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ترکی میں پہلی بار مقامی طور پر موٹر گاڑی کی تیاری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اس منصوبے پر تین ارب ڈالر کی مالیت آئیگی اور 2019 میں اس کا پروٹو ٹائپ تیار کیا جائیگا جبکہ 2021 سے یہ گاڑی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔ترک موٹًر گاڑی تیار کرنے والی فرم کے سربراہ کے طور پر مہمت گرجان قاراقاش کا انتخاب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے آٹو موبائل انٹرپرائز گروپ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے دو نومبر 2017 کو دستخط کردہ پروٹوکول کے ساتھ سائنس، صنعت و ٹیکنالوجی امور کی وزارت اور ایوان ِ ہائے بازار حصص کے تعاون سے انادولو گروپ، بی ایم سی۔ کوکھ گروپ، ترک سیل اور زور لو ہولڈنگ جیسی بڑی فرموں کے اشتراک سے ایک کنسورشیم قائم کیا گیا۔ترکی کی پہلی موٹر گاڑی سو فیصد بجلی سے چلے گی۔اس منصوبے پر تین ارب ڈالر کی مالیت آئیگی اور 2019 میں اس کا پروٹو ٹائپ تیار کیا جائیگا جبکہ 2021 سے یہ گاڑی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔