پاکستان سمیت دنیا بھر میں 45 واں عالمی یوم ماحولیات 5 جون 2018ء کو منایا جائے گا

اتوار جون 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 45 واں عالمی یوم ماحولیات 5 جون 2018ء کو منایا جائے گا۔ اقوام متحدہ نے 1974ء میں پہلی مرتبہ اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ہر شال یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد ماحولیات کے شعبہ کا تحفظ ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال اس دن کا موضوع پلاسٹک کی آلودگی کو شکست دیں منتخب کیا گیا ہے۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے زیر اہتتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ ماحولیات کے شعبہ کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔