اداکاروں کا معاوضہ صنف کی بجائے باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہیئے، کاجول

اتوار جون 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ اداکاروں کا معاوضہ باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے فلم انڈسٹری مین مردوں اور خواتین کے مساوی معاوضے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساوی معاوضہ بہت ضروری ہے لیکن صنف کی بجائے فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہیئے اور برابر معاوضے کو رجحان کا نام دینا غلط بات ہو گی بلکہ اسے زندگی کی قدرتی حقیقت کا نام ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں بہت اچھی فلمیں کیں لین اس کے ساتھ ساتھ کچھ غلطیاں کیں لیکن ان کو غلطیوں کا نام نہیں دینا چاہیئے بلکہ اس سے مجھے سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا جن پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ کاجول فلم ’’ایلا‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :