دیپیکا پڈوکون رنبیر کپور کے عالیہ بھٹ کے ساتھ محبت کے انکشاف پر خوش

اتوار 3 جون 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اداکار رنبیر کپور کے عالیہ بھٹ کے ساتھ محبت کے انکشاف پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکارہ کترینہ کیف کی محبت میں مبتلا رہ چکے ہیں لیکن اب رنبیر کپورنے عالیہ بھٹ کے ساتھ محبت کے حوالے سے انکشاف کیا ہے جس پر ان سابقہ محبت اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی خفیہ پوسٹ میں کہا کہ میں اس پر تب یقین کروں گی جب میں اسے اپنی آنکھوں سے دیکھوں گی اور میں اسے تب دیکھوں گی جب میں اس پر یقین کروں گی۔

واضح رہے کہ ان دنوں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔