رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 10 ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران گندم کی ملکی برآمدات میں 156 ملین ڈالر تک اضافہ

اتوار جون 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 10 ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران گندم کی ملکی برآمدات 156 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران گندم کی برآمدات میں 155 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران صرف 0.967 ملین ڈالر کی گندم برآمد کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں برآمدات کا حجم 156 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 3676 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 7 لاکھ 94 ہزار 172 میٹرک ٹن تک بڑھی ھیں۔

متعلقہ عنوان :