گزشتہ 5 سال کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں تقریبا 4.7 ملین ٹن کی کمی

اتوار 3 جون 2018 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) گزشتہ 5 سال کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں تقریبا 4.7 ملین ٹن کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مالی سال2 2011-1 ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی صنعت کی برآمدات 8.4 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

جو جاری مالی سال 2017-18ء میں ابتدائی 10 ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران 3.9 ملین ٹن تک کم ہو گئی ہیں۔الیگزر سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران سیمنٹ کی اوسط سالانہ فروخت میں 6.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی فروخت کے حجم میں اوسط سالانہ اضافہ 10.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران سمینٹ کی مقامی طلب میں ہونے والے نمایاں اضافہ کے باعث برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :