Live Updates

عمران خان ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ اڑانے کو تیار

رہنما ایم کیو ایم عبد الرشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا،میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 3 جون 2018 11:24

عمران خان ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ اڑانے کو تیار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2018ء) عمران خان ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ اڑانے کو تیار ہو گئے۔ایم کیو ایم کے رہنما عبد الرشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اب ایم کیو ایم کی بھی ایک بڑی وکٹ اڑانے کو تیار ہیں۔اور ایم کیو ایم کے رہنما عبد الرشید گوڈیل نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عبد الرشید گوڈیل آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ملاقات کریں گے۔جس کے بعد وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ کچھ سال قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور این اے 252 کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل آئندہ 2018 کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا ئی ہیں۔ دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،،،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔ جے یو ایف،،،،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہوئیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات