معروف کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

گنگا رام ہسپتال منتقل ‘کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی جسے جوڑنے کیلئے آپریشن کیا جائے گا‘ڈاکٹر

اتوار 3 جون 2018 11:50

معروف کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) معروف کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ، حادثہ مسلم ٹائون میں پیش آیا جس کے بعد ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم ٹائون کے نزدیک ٹریفک حادثے میں معروف کامیڈین جاوید کوڈ وبر ی طرح زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو طبی امداد کیلئے گنگا رام ہسپتال منتقل کردیاگیا ، ڈاکٹر ز کے مطابق حادثے میں جاوید کوڈ و کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کو جوڑنے کے لئے ان کا آپریشن کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :