ورون دھون نے منی باربی ڈول فین کوکریتی سینن سے منسوب کر دیا

اتوار 3 جون 2018 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے منی باربی ڈول فین کو اداکارہ کریتی سینن سے منسوب کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ورون دھون اوراداکار ادیتیا رائے کپوران دنوں فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کے سپیشل گانے کے لئے اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ کام کر رہے ہیں کریتی سینن فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی جس پر اداکار ورون دھون نے انسٹاگرام پر سپیشل منی باربی ڈول فین کی تصویر شیر کی جسے انہوں نے اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ منسوب کر دیا۔ فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورورن دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :