امیتابھ بچن فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی تیاریوں کے لئے سیٹ پر رنبیر کپور کو غلطی سے رنویر سنگھ مخاطب

اتوار جون 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی تیاریوں کے لئے سیٹ پر اداکار رنبیر کپور کو رنویر سنگھ مخاطب کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی تیاریوں کے لئے سیٹ پر کاسٹ کے نام بتاتے ہوئے اداکار رنبیر کپور کو غلطی سے رنویر سنگھ مخاطب کر دیا جس کے فوراً بعد انہوں نے اپنی غلطی کی اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ وہ رویر سنگھ نہیں رنبیر کپور ہیں۔ ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔