شویتا باسو پراساد اور ہدایتکار روہت متل کی منگنی کی خبریں سامنے آ گئیں

اتوار 3 جون 2018 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ شویتا باسو پراساد اور ہدایتکار روہت متل کی منگنی کی خبریں سامنے آ گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شویتا باسو پراساد اور ہدایتکار روہت متل نے 4سال کے بعد گزشتہ سال منگنی کی جسے پوشیدہ رکھا گیا لیکن اب دونوں کی منگنی کے حوالے سے خبریں سامنے آگئی اور اس سلسلے میں اداکارہ شویتا باسو پراساد نے منگنی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ روہت اور میں نے منگنی کر لی ہے لیکن ہم دونوں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے میڈیا پر بات کرنا پسند نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :