بونی کپور کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ شادی کے 22 سال مکمل ہونے پر وڈیو جاری

اتوار 3 جون 2018 12:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ فلمساز بونی کپور نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ شادی کے 22 سال مکمل ہونے پر وڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز بونی کپور نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ شادی کی 22 ویں سالگرہ پر سری دییو کے ٹویٹر اکائونٹ سے وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی، میری روح، محبت، دلکشی، میرا خیال کرنے والی، زندگی میں خوشی کا باعث بننے والی ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔