بلدیہ ڈیرہ کے انسپکٹرکوبے دردی سے قتل کردیاگیا

اتوار 3 جون 2018 12:10

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ڈی آئی خان تھانہ کینٹ کی حدود سلیم اللہ خان گنڈہ پور چوک میںبلدیہ ڈیرہ کے انسپکٹرکوبے دردی سے قتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے بلدیہ ڈیرہ کے انسپکٹر محمدطارق خان کا گلہ کاٹ کر اسے شدیدزخمی کردیا،ریسکیو1122نے زخمی کوفوری طور پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرد ی گئی جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :