مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 2 درجن قصاب گرفتار

اتوار جون 12:10

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) شبقدر کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے شب قدر بازار میں گرانفروشوں اورناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم تیز کردی گئی ہے۔ مہم کے دوران مختلف بازاروں میں چھاپے مار کر گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر دودرجن قصابوں کو گرفتار کرکے ان سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے شب قدر ر بازار میں مسافروں کے لئے افطار دسترخوان کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شبقدر سید اکرم شاہ کے مطابق رمضان کے مبارک مہینے میں شب قدر بازار اور اس کے نواحی علاقوں کے غریب عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ چھاپوں کے دوران ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں گوشت کی مہنگے داموں فروخت پر دو ہفتوں کے دوران شب قدر بازار میں دو درجن سے زائد قصابوں کو گرفتارکرکے ان سے 25 ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :