سرگودھا لاہور روڈ پر حادثہ میں 3 افراد جاںبحق ایک کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گیا

بے قابو ٹریکٹر ڈیرہ پر سوئے ہوئے افراد پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں محنت کش کی 11 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی

اتوار جون 12:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سرگودھا لاہور روڈ پر حادثہ میں 3 افراد جاںبحق ایک کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گیا۔۔پولیس نے متوفین کی نعشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی‘دوسری جانب سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے گائوں ڈھکواں میں پارکنگ کے دوران بے قابو ہو کر ٹریکٹر ڈیرہ پر سوئے ہوئے افراد پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں محنت کش کی 11 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی-ذرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر چک 88 جنوبی کے قریب 2 تیز رفتار ڈمپروں میں خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور لاہور کا طارق مسعود سرگودھا کے چک 30 کا تابش اور اس کا کنڈیکٹر چک 36 کا نعیم عباس موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا کنڈیکٹر سفیان شدید زخمی ہو گئے۔

اس خوفناک حادثہ میں ڈمپروں کو شدید نقصیان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بھاگٹانوالہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔دریں اثناء علاقہ کے دوست محمد کے گھر والے گرمی کی شدت کی وجہ سے ڈیرہ پر سو رہے تھے ، کہ شاہین ممتاز نامی ڈرائیور ڈیرہ پر ٹریکٹر پارک کرنے لگا تو ٹریکٹر اندھیرہ کی وجہ سے ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا اور قریب سوئی ہوئی دوست محمد کی 11 سالہ بیٹی مافیہ بی بی اس کے نیچے دب کر موقع پر جان بحق ہوگئی ..پولیس تھانہ جھاوریاں مصروف تفتیش ہے۔