انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا(آج ) چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرے گی

اتوار 3 جون 2018 12:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا(آج )4 جون کو نواحی چک 95 شمالی دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کیمقدمہ کی سماعت کرے گی۔اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور مقدمہ میں ملوث پیر عبدالحمید سیمت ملزمان آصف،کاشف،ظفر کو سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن چک 95 شمالی دربار پر 4 خواتین سمیت 20 افراد کے قتل اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو مضروب کرنے پرتھانہ صدر میں پیر عبدالحمید اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف درج مقدمہ زیر دفعہ 302/324 ت پ 7ATAکی سماعت کر یں گے۔ ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے اب گواہان پر جرح ہو رہی ہے اور دیگر گواہان کوآج 4 جون کو جرح کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :