سرگودھا‘شہری نے لین دین کے تنازعہ پر مستری اور مزور پر بیٹی سے زیادتی کا الزام لگا کر پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

اتوار 3 جون 2018 12:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سرگودھا کے گنجان آباد علاقہ فاروق کالونی کے شہری اشفاق لین دین کے تنازعہ پر تین سالہ بچی سے مستری اور مزدور کی زیادتی کا الزام عائد کر کے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں جس نے چند گھنٹوں میں معاملہ کا بے نقاب کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہری اشفاق نے اپنے مکان کی تعمیر کے لئے مستری بہرام کے ساتھ معاہدہ کیا اور اس نے مزدوروں کے ساتھ مل کر کام شروع کردیاکہ معظم آباد کے رہائشی مستری بہرام کے ساتھ اشفاق کا لین دین کا تنازعہ ہوا تو 80 ہزار کی ادائیگی کے معاملہ پر اشفاق نے مستری بہرام اور مزدور پر اپنی 3 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام لگا کر پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ ساجد شہید کیایس آئی مختار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کی کاروائی کرتے ہوئے مستری بہرام اور اشفاق کو ضلعی پولیس آفیسر کے سامنے پیش کیا تو اصل حالات بے نقاب ہوگئے کہ مالک مکان اشفا ق نے محض 80 ہزار روپے کی ادائیگی کے مسئلہ پر مستری اور مزدور پر اپنی 3 سالہ معصوم بچی کے ساتھ ریپ کا الزام عائد کر کے پولیس ٹیم کی دوڑیں لگوا دیں۔

متعلقہ عنوان :