ضلع قصور کو عطائی ڈاکٹروں سے پاک کرنے کیلئے عطائی ڈاکٹروں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھر پور طریقے سے کررہے ہیں‘ڈاکٹر منصور

چھاپوں کے ڈر اور قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے زیادہ تر عطائی ڈاکٹروں نے اپنے کلینک بند کرکے متبادل کا روبار شروع کرلیے ہیں

اتوار 3 جون 2018 12:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن ضلع قصور کے ہیڈ ڈاکٹر منصور نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر ضلع قصور کو عطائی ڈاکٹروں سے پاک کرنے کیلئے عطائی ڈاکٹروں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھر پور طریقے سے کررہے ہیں اب تک پانچ سو سے زائد عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرکے ان کے خلاف کیسز بنائے جاچکے ہیں عطائیت کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان میں بیماریاں پھیلانے کی ایک بڑی وجہ عطائی ڈاکٹرز ہیں جن کے پاس نہ ہی تعلیم اور نہ ہی تجربہ ہوتا ہے اور نہ ہی یہ لوگ فرض کی صحیح تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں سادہ لوح اورریہاتی لوگ ان کو ڈاکٹرز سمجھ کر ان سے علاج کر تے ہیں یہ لوگ زیادہ تر مریض سٹیرائز اور انٹی بائیوٹیک میڈیسن استعمال کراتے ہیں جس سے مریض کو وقتی طور پر مرض سے نجات مل جاتی ہے مگر کئی موذی امراض اس کے جسم کے اندر پیدا ہونے کی وجہ سے مریض پھر ان عطائی ڈاکٹروں کے کلینکوں کی زینت بن جاتا ہے پاکستان میں بعض موذی امراض عطائی ڈاکٹروں کی غلط تشخیص اور غلط ادویات کے ساتھ کرانے کی وجہ سے تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں چیف جسٹس آف پاکستاناو روزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف اپریشن ہر قسم کے دباؤ کو بلائے طاق رکھ کررہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کئے جارہے ہیں چھاپوں کے ڈر اور قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے زیادہ تر عطائی ڈاکٹروں نے اپنے کلینک بند کرکے متبادل کا روبار شروع کرلیے ہیں حکومت اور خفیہ اداروں کی طرف سے ہمیں جو لسٹیں فراہم کی گئی ہیں ان کے علاوہ بھی ہمیں کسی عطائی ڈاکٹر کی اطلاع ملتی ہے ہم فوراً چھاپہ مار کر عطائی ڈاکٹر کا کلینک سیل کر یتے ہیں عوام اور میڈیا کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ عطائیت کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ کوئی بھی ہم عوام او رمیڈیا کے تعاون کے بغیر کامیانی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی ۔