دعا ہے عید الفطر نمائش ہونیوالی پاکستانی فلمیں بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوں ‘ بشریٰ انصاری

مشکل وقت میں سینما مالکان اپنی فلموں کو بھرپور سپورٹ کریں ، عوام بھی اپنی فلموں کو پذیرائی بخشیں بھارتی فلموں کی نمائش کو روکنے پر خوش نہیں ہونا چاہیے ،معیاری فلمیں بنا کر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہواجائے‘ خصوصی گفتگو

اتوار جون 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میری دلی دعا ہے کہ عید الفطر نمائش ہونے والی پاکستانی فلمیں بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوں ،مشکل وقت میں سینما مالکان اپنی فلموں کو بھرپور سپورٹ کریں ، عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش سے پاکستانی فلموں کیلئے میدان خالی ہے لیکن ہمیں صرف اس سہولت پر اکتفا کرنے کی بجائے معیار کو بہتر بنا کر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں نے فلموں پر بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے انہیں یقینی طور پر فائدہ ہوگا ۔پاکستانی شائقین کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی فلموں کو پذیرائی دیں تاکہ ہماری انڈسٹری کو مضبوط بنیادیں میسر آ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف بھارتی فلموں کی نمائش کو روکنے پر خوش نہیں ہونا چاہیے بلکہ تسلسل کے ساتھ معیاری فلمیں بنا کر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو کر بھارت کی فلم انڈسٹری کو پیچھے چھوڑنے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :