سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ عید الفطر پر نمائش ہونیوالی فلموں کی دوڑ سے باہر

اتوار 3 جون 2018 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ عید الفطر پر نمائش ہونے والی فلموں کی دوڑ سے باہر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم کو مکمل ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور متعدد مرتبہ نمائش کا اعلان کرنے کے باوجود اسے سینما کی زینت نہیں بنایا جا سکا ۔ ’’ شوربہ شرابہ ‘‘رابی پیرزادہ کے کیرئیر کی پہلی فلم اور اداکارہ فلم کی نمائش کا شدت سے انتظار کر رہی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں عدنان خان ،میرا، لیلیٰ، راحیلہ آغا، اچھی خان، موسیٰ خان اور سخاوت ناز دیگر شامل ہیں اور ان فنکاروں میں بھی فلم کی ریلیز میں تاخیر پر بد دلی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :