رمضان المبارک کی طرح عید الفطر کے پر مسرت موقع پر بھی ہمیں مستحقین کا بھرپور خیال رکھنا چاہیے ‘ثناء

ایسے مستحق خاندانوں جو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا پسند نہیں کرتے انکی خاموشی کے ساتھ مدد کی جائے ‘ اداکارہ

اتوار جون 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) معروف اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی طرح عید الفطر کے پر مسرت موقع پر بھی ہمیں مستحقین کا بھرپور خیال رکھنا چاہیے اور انہیں بھی خوشیوں میں شریک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ہیں جو عید الفطر پر ہزاروں روپے مالیت کے ملبوسات بناتے ہیں اگر ہم ان میں سے چند ہزار روپے مستحق افراد کو عید کی شاپنگ کرانے میں خرچ کر دیں تو میرے خیال میں اس سے جو حقیقی خوشی ملتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوںنے کہا کہ صاحب ثروت لوگوںکو چاہیے کہ وہ ایسے مستحق خاندانوں جو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا پسند نہیں کرتے ان کی خاموشی کے ساتھ مدد کریں تاکہ انہیں بھی دوسروں کے سامنے شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :