بھارتی اداکارہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئیں
فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستان کو "ناکام ریاست‘ قرار دے دیا
مقدس فاروق اعوان اتوار 3 جون 2018 12:22
(جاری ہے)
ایک پروگرام کے دوران جب اداکارہ سوارا بھاسکر سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں آپ کی فلم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تو اس متعلق آپ کی کیا رائے تو سوارا بھاسکر نے فلم پر پابندی لگنے کی وجہ سے پاکستان کو ایک ناکام ریاست قرار دے دیا۔
دیگر معتصب بھارتیوں کی طرح پاکستان کو ’ ناکام ریاست‘ قرار دیتے ہوئے سوارا بھاسکر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو اتنی اہمیت کیوں دیں، ایک ناکام ریاست جہاں تمام بر ی چیزیں ہوتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شرعی قانون کے تحت چلنے والی ایک ناکام ریاست ہے۔اداکارہ کی جانب اس طرح کے بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکارہ کو پاکستان کو ناکام ریاست کہنے ہر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ آپ پاکستان کو شرعی قانون کے تحت چلنے والی ناکام ریاست کہہ رہی ہیں لیکن آپ کا اپنی حکومت کے بارے میں کیا خیال ہے جو پاکستانی اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کرتی ہے۔ جب کہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے سوارا بھاسکر کو ناکام اداکارہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں ان کی فلم پر پابندی لگنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دوروز قبل ریلیز ہونے والی فلم’ویرے دی ویڈنگ‘ پر غیر اخلاقی مواد اور بولڈ مکالموں کے باعث پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارابھاسکر، شیکھا تلسانیا اور سومیت ویاس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.