ریسکیو 1122 نے مئی میں11598ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا

اتوار 3 جون 2018 12:30

قصور۔3جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور، ڈاکٹرفرزند علی نے قصور میں ریسکیو 1122کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیاجسکا مقصد ایمرجنسی ریسپانس کے لیے بہتر ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قصورنے مئی کے مہینے میں1510 ریسکیو آپریشنز میں1598ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا جن میں سے 137افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی جبکہ33 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے اس کے علاوہ 1428افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اس دوران سروس نے اپنا سات منٹ سے کم اوسط ریکارڈ ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا ہے مئی کے مہینے میں قصورمیں آگ لگنے کی62 حادثات میں بروقت کاروائی اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچا یا گیا جس سے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم ہوا۔

اس کے علا وہ عو ا م ا لنا س کو بہتر میڈیکل سہو لیا ت ا و ر مفت ایمبو لینس سروس کے تحت ضلع قصور میں ریسکیو 1122 نے کل848 مریضوں کو لا ہور کے مختلف ہسپتا لو ں میں مفت منتقل کیا ۔ جس سے مر یضو ں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر ہو ئیں ۔