مونگ کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کریں،محکمہ زراعت

اتوار 3 جون 2018 12:30

قصور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے لہذاکاشتکار بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دال مونگ کا شمار موسم خریف کی اہم فصلات میں ہوتاہے جس میں 20 سے 25فیصد تک پروٹین ہوتی ہے جوانسانی غذاکیساتھ ساتھ اس کے جسم کا اہم جزوبھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مونگ کے پودوں کی جڑوں میں پائے جانیوالے جراثیم منکے بناکر ہوا سے نائٹروجن حاصل کرتے ہیں اور پودوں کو خوراک کی فراہمی کا باعث بھی بنتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پودے کی جڑیں گلنے سڑنے کے بعد زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں ریتلی میرا زمین پر مونگ کی فصل کاشت کرکے بہتر مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :