اگربتی کا دھواں کینسرکا سبب بن سکتاہے،ما ہر ین

اتوار 3 جون 2018 12:30

ْ قصور۔3جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں سے زیادہ نقصان دہ اور کینسرکا سبب بن سکتاہے۔چین میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کی مطابق اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں کے مقابلہ میں زیادہ دیرکے بعد ہوامیں تحلیل ہوتاہے اوردھوئیں میں ٹاکسنزکی موجودگی میں انسانی جسم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے جس کیوجہ سے کینسرکے خدشات درپیش آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیقی رپورٹ کیمطابق اگربتی کادھواں انسان کے ڈی این اے میں تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ دھواں پھیپھڑوں میں جانے کی وجہ سے سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے۔ رپورٹ کیمطابق اگربتی میں تیزخوشبو کیلئے مصنوعی خوشبویات شامل کی جاتی ہیں جو انسانی جسم کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :