0روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 جون کو ہو گی

اتوار 3 جون 2018 12:30

فیصل آباد۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 جون بروزجمعہ کو ہو گی جو رواں سال کی16 ویں اور مجموعی طور پر74ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان مظفر آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :