عید کی آمد قریب آتے ہی تمام شہروں میں گدا گروںکا سیلاب ا مڈ آیا

اتوار جون 12:30

فیصل آباد۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) رمضان المبارک کے رحمتوں ، برکتوں ، فضیلتوںبھرے مہینہ کے دوسرے عشرہ کے اختتامی ایام اور عید الفطر کی آمد قریب آتے ہی فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں گدا گروں کا سیلاب امڈ آیا ہے اور شہر کے تمام کاروباری مقامات ، شاپنگ سنٹرز ، ٹریفک سگنلز ، ریلوے سٹیشن ، بس سٹینڈز پر جا بجا مرد ، خواتین ، جواں سال لڑکیوں ، بچوں ، مختلف اقسام کے معذوروں کا اژدہام دیکھنے میں آ رہا ہے جنہوں نے عوام کا ناطقہ بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلی محلوں میں بھی گدا گروں کے غول کے غول نظر آ رہے ہیں مگر گدا گری کی روک تھام کیلئے قائم کئے گئے اداروں کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور پیشہ ور گدا گروں سمیت موسمی فقیروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا رہی ہے۔