پاکستان بھر میںماحولیات کا عالمی دن کل بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

اتوار 3 جون 2018 12:30

فیصل آباد۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کل 5جون بروز منگل کو ماحولیات کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات حکومت پنجاب اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنی والی بعض دیگر این جی اوز اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اداروں کے زیر اہتمام خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 15 دسمبر 1972ء کے چارٹر کے مطابق عالمی یوم ماحولیات کے سلسلہ میں تحفظ ماحول کی اہمیت کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے شعوری آگاہی کی غرض سے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔ ماہرین ماحولیا ت نے اے پی پی کو بتا یا کہ قدرتی جنگلات کے وسیع پیمانے پر صفایا ، چاروں اطراف گاڑیوں کے دھوئیں ،شور ، جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں ، ضرر رساں گرم گیسوں کے وسیع پیمانے پر اخراج ، نصف سے زائد آبی خطوں کی بربادی ، آبی مخلوق کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی تعداد نے ماحولیاتی وفضائی آلودگی میں اضافہ کر دیا ہے جس سے جہاں فطرت کا حسن آلودہ ہورہا ہے وہیں بے شمار بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔