امریکہ کے قریب سمندر میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہونے سی2 افراد ہلاک ،2 لاپتہ ہو گئے

اتوار 3 جون 2018 12:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) امریکa کے قریب سمندر میں چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

امریکی کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ پائیپر پی اے - 31 نواجو نامی چھوٹا جہاز لونگ آئی لینڈ کے سانڈین ویلزساحل سے ایک میل دور سمندر میں گرنے سے تباہ ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو گئے۔ ساحلی محافظ محکمہ کے کیپٹن کیوین ریڈ نے نے ایک بیان میں بتایا کہ حادثہ کے بعد سمندر میں سے دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے اور امریکی ائر نیشنل گارڈز، ساحلی محافظ محکمہ کے اہلکاران اور بحری جہازکا عملہ دو لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :