سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے،الیکشن میں تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار جون 12:39

سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2018ء) سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لاہورہائیکورٹ کےفیصلے کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پرسماعت ہو ئی۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔۔لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی و ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق اور الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کاغزات نامزدگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے۔۔الیکشن میں تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا۔یاد رہے کہ ایاز صادق اور الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

یار رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایازصادق اور الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی فارم اور حلقہ بندیوں کے معاملے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

اپیل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی تھی۔سردار ایازصادق کےوکلا نے چیف جسٹس سے فوری سماعت کی استدعا کی تھی۔۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ فائلیں سامنے آنے دیں کوشش کریں گے کل ہی سماعت کیلیے مقررکردیں۔۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس لیے آپ کے پاس حاضر ہوئےہیں،بروقت الیکشن کا معاملہ ہے۔ہائیکورٹ کے فیصلے سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےموقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں تضاد پایا جاتا ہے۔۔لاہور ہائیکورٹ کےفیصلےسےانتخابات کاشیڈول متاثرہونےکاخدشہ ہے۔تاہم ابسپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔۔چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا ہے کہ عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے۔