اپریل 2018ء کے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 53.01فیصد کی کمی ہوئی،پی بی ایس

اتوار جون 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) اپریل 2018ء کے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 53.01فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شمایات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات کا حجم 86ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں اپریل 2017ء کے دوران خام کی روئی کی برآمدات کا حجم 183ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں 97ملین روپے یعنی 53فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :