صابن اور پرفیوم کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والی خوشبوئوں کی درآمدات میں 15فیصد کا اضافہ

اتوار جون 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) صابن اور پرفیوم کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والی خوشبوئوں کی درآمدات میں 15فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

خوشبو یات درآمد کرنے والے بڑے درآمد کنندہ جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان سالانہ 400ملین ڈالر کی خوشبوئیں درآمد کرتا ہے جو صابن اور پرفیوم کی مقامی صنعت میں استعمال ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ابتدائی دس ماہ کے دوران درآمدات میں 15فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خوشبویات کی مجموعی درآمدات میں سے 45فیصد فرانس جبکہ 30فیصد سوئٹیزرلینڈ اور 25فیصد کے قریب جرمنی سے درآمد کرتا ہے ۔