گارڈ ایگری کلچر ریسرچ اینڈ سروسز لمیٹڈ نے چاول کا ہائی برڈ بیج متعارف کروا دیا

اتوار 3 جون 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) گارڈ ایگری کلچر ریسرچ اینڈ سروسز لمیٹڈ نے چاول کا ہائی برڈ بیج متعارف کرایا ہے جس سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 180من سے زائد حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

گارڈ ایگری کے سی ای او شہزاد علی ملک نے کہا کے مونجی کے ہائی برڈد بیج کی فراہمی کیلئے صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں 100ایکڑ رقبہ پر فصل کاشت کی جا رہی ہے تاکہ ملک میں موسم کے مطابق اسکی پیداوار کا درست تخمینہ لگایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین ہائی برڈ بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار کو 180من تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چاول کے جدید ترین ہائی برڈ بیجوں کی تیاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس وقت مقامی مارکیٹ میں ہائی برڈ بیج کی فراہمی میں گارڈ کا حصہ 74.2فیصد سے بھی زائد ہے۔ جس سے زرعی شعبہ اور دیہی معیشت کی ترقی میں معاونت حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :