رمضان کے آخری عشرے میں چاند رات تک گرینڈ شاپنگ میلہ منعقد ہوگا،ڈی سی چارسدہ

اتوار 3 جون 2018 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) چارسدہ میںرمضان المبارک کے آخری عشرے میں چاند رات تک گرینڈ شاپنگ میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک اجلاس زیر صدارت ڈی سی چارسدہ منعقد ہوا جس میں ڈی پی او ظہور آفریدی ضلع ناظم فہد اعظم خان ، نائب ناظم مصور شاہ درانی ، ایم این اے مولانا گوہر شاہ ، ایم ایم اے چارسدہ کے صدر محمد ریاض خان ، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ، اے این پی کے تیمو ر خان خٹک ، اے اے سی عنایت اللہ خان ، تاجر تنظیموں کے رہنماؤں حکیم اللہ فوجی ، افتخار حسین ، میاں رحم بادشاہ ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نصر اللہ خان ، ٹریفک انچارج نور الہیٰ اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں رمضان المبارک کے آخرے عشرے میں چاند رات تک گرینڈ شاپنگ میلہ کے انعقاد اور سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور ضلع نائب ناظم مصور شاہ درانی کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جوکہ اس حوالے سے تمام امور کی نگرانی کرے گی جبکہ آج پیر کو 11بجے اس حوالے سے دوبارہ اجلاس ہوگا۔