ڈی پی اوکوہاٹ کاتھانہ محمدریاض شہیدکادورہ

اتوار جون 12:50

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجیدخان مروت نے اندرون شہرمختلف چیک پوسٹوں اورتھانہ محمدریاض شہیدکااچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوگشت کے دوران اندرون شہر کی مختلف چیک پوسٹوں کے دورے کے دوران اچانک تھانہ محمدریاض شہیدپہنچے جہاں پرانہوںنے ریکارڈ چیک کرکے حوالات،روزنامچہ،،اسلحہ کوٹ،مالخانہ اورتھانے کے اندر نوتعمیر شدہ مسجدکابھی معائنہ کیا۔انہوںنے دفتری ریکارڈ بشمول رجسٹرڈ روزنامچہ ،ایف آئی آر،خط وکتابت اورجیل سے رہاہونے والے سزایافتہ ملزموں کی نگرانی کیلئے تھانے میں رکھے گئی مخصوص دستاویزات کابھی تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پرڈی پی اونے تھانے میںموجودسائلین کے مسائل بھی سنے۔

متعلقہ عنوان :