عروہ حسین نے پاکستان کو ’ناکام ریاست " کہنے والی بھارتی اداکارہ کو آئینہ دکھا دیا

پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے لیکن آپ لازماً ایک کمزور اور ناکام انسان ہیں،پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا سوارا بھاسکر کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر کرار جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 3 جون 2018 12:59

عروہ حسین نے پاکستان کو ’ناکام ریاست " کہنے والی بھارتی اداکارہ کو ..
بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2018ء) عروہ حسین نے پاکستان کو ’ناکام ریاست " کہنے والی بھارتی اداکارہ کو آئینہ دکھا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کو ناکام ریاست کہنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر بھارتی اداکارہ کو کھری کھری سنا دیں۔

عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ کی دوغلی پالیسی کا پردہ سب کے سامنے چاک کر دیا۔عروہ حسین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو شئیر کی ہے۔جس میں اداکارہ سوارا بھاسکر جب پاکستان آتی ہیں تو وہ پاکستانی پروگرام میں ہی پاکستان اور یہاں کے رہنے والے لوگوں کی تعریفوں کے پل باندھتی ہیں۔اور کہتی ہیں کہ میں دنیا کے بہت سارے ممالک میں گئی ہوں لیکن وہ سارے ملک لاہور کے آگے بے کار ہیں۔

(جاری ہے)

عروہ حسین کا اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2015 میں آپ نے ہی پاکستان کو دنیا کا بہتر ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج تک جہاں جہاں گئی پاکستان ان میں سب سے بہتر ہے، یہاں کے لوگ بہتر ین مہمان نواز اور بڑے دل والے ہوتے ہیں۔
عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ اُس ملک سے تعلق رکھتی ہیں جس نے اپنی ہی فلم ’پدماوت‘ پر پابندی عائد کردی تھی۔

آپ عورتوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں ۔ آج کے بعد عورتوں کے حقوق کی بات مت کیجیئے گا۔
عروہ حسین اک ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آپ کے بیانات میں تضاد ہے۔پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے لیکن آپ لازماً ایک کمزور اور ناکام انسان ہیں۔
یاد رہے کہ دوروز قبل ریلیز ہونے والی فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘ پر غیر اخلاقی مواد اور بولڈ مکالموں کے باعث پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارابھاسکر، شیکھا تلسانیا اور سومیت ویاس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔