نواک جوکووچ نے اعصاب شکن مقابلے کے دوران ریکٹ توڑ ڈالا

اتوار 3 جون 2018 13:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء)نواک جوکووچ نے اعصاب شکن مقابلے کے دوران ریکٹ توڑ ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرنچ اوپن 2018کے دوران جب ہسپانوی کھلاڑی رابرٹو بٹیسٹا معروف سربین کھلاڑی نواک جوکووچ کے مد مقابل تھے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران دونوں نے اپنی گرفت دوسرے پر ڈھیلی نہ پڑنے دی اور جم کر مقابلہ کیا۔چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اعصاب شکن مقابلے کے دوران نواک جوکووچ اپنا صبر کھو بیٹھے اور زمین پر ریکٹ مار کر توڑ ڈالا۔