آزاد خطہ کو مملکت پاکستان کا فخر اور تعمیر وترقی کا شاہکار بنا نا مشن ہے‘وزیراعظم آزاد کشمیر

ہر گریڈ20والا سیکرٹری نہیں بن سکے گا تعلیم کے بعد محکمہ مال میں بھی پٹواری کیلئے این ٹی ایس نافذ کردیا ہے ، سب وزراء بااختیار ہیں‘راجہ فاروق حیدر

اتوار 3 جون 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) وزیراعظم فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آئین نو کے بعد آزاد خطہ کو مملکت پاکستان کا فخر اور تعمیر وترقی کا شاہکار بنا نا مشن ہے اب سیکرٹری حکومت ترقیاب ہونے کیلئے سلیکشن بورڈ ہوا کریگا اور بطور آفیسر کارکردگی دیکھی جائیگی تاکہ کام کرنے اور نہ کرنے والوں کا فرق واضح ہو ہر گریڈ20والا سیکرٹری نہیں بن سکے گا تعلیم کے بعد محکمہ مال میں بھی پٹواری کیلئے این ٹی ایس نافذ کردیا ہے ، سب وزراء بااختیار ہیں آئینی قانونی اختیار سمجھتے ہوئے کام کریں تو مسئلہ ہی نہ رہے ‘ میری طرف سے کوئی قدغن نہیں ہے میری کابینہ پارلیمانی پارٹی کا اعتماد تعاون ہی تھا جو کام ستر سال میں کوئی نہیں کرسکا ہماری حکومت نے کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس فائونڈیشن کے وائس چیئرمین سردار ذوالفقار علی ، جاوید ہاشمی ، طاہر احمد فاروقی کیطرف سی13ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد پیش کرنے کے موقع پر ملاقات میں کیا ، وزیراعظم نے کہا آزاد جموں وکشمیر کا دستور باوقار بنانے میں عظیم کامیابی پر رب العزت کا تاقیامت شکر ادا کرتے ہوئے سجدے میں رہوں تو کم ہے یہ ہر کشمیر ی کا کارنامہ ہے جسکے لیے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دعائیں ساتھ تھیں میاں نواز شریف وزیراعظم وقت شاہد خاقان عباسی انکی جملہ ٹیم قومی اداروں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے جذبات کو لفظوں کی شکل دینا مشکل ہو گیا ہے ، انکا اعتماد ملت پاکستان کا کشمیریوں سے عقیدت ومحبت کا اظہار ہے اب آزاد کشمیر کی ساری قیادت ، بیورو کریسی مکاتب فکر پربہت بڑی ذمہ داری عائد ہو گی ہے انتظامی مالیاتی خودمختاری اور اپنے فیصلے خود کرنے کے اختیار کے استعمال میں خوب دیانت داری سے محنت کریں اور ثابت کریں آزاد خطہ کا ہر فرد اس قابل تھا کہ اس پر بے لوث اعتماد کیا جائے اس موقع پر سردار ذوالفقار علی ، جاوید ہاشمی ، طاہراحمد فاروقی نے وزیراعظم کر ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی ۔